منگل 24 دسمبر 2024 - 10:43
ہم سب ماؤں کے مقروض ہیں: امام جمعہ ہمدان

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین حبیب اللہ شعبانی نے کہا کہ میں، میرے جیسے دیگر افراد اور پورا معاشرہ ماؤں کا مقروض ہے، ماؤں کا معاشرے پر بڑا حق ہے لہذا وہ خاص حالات اور بڑھاپے میں زیادہ توجہ کی مستحق ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ہمدان حجت الاسلام والمسلمین حبیب اللہ شعبانی نے ولادت باسعادت حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) اور یوم مادر کی مناسبت سے ہمدان کے ایک اولڈ ایج ہوم کا دورہ کیا اور وہاں موجود ماؤں کے مسائل اور مشکلات کو قریب سے سنا۔

انہوں نے اس ملاقات میں یوم مادر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا: "یوم مادر کے موقع پر اس مرکز میں آکر ان بزرگ ماؤں کی قدردانی کرنا میرے لیے ایک سعادت ہے۔"

انہوں نے عوام اور حکام کو ان مراکز کا دورہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: "یہ مائیں اپنے بچوں سے ملاقات کی منتظر ہوتی ہیں۔ اچھا ہوگا کہ عوام کبھی کبھار ان مراکز کا دورہ کریں اور ان ماؤں سے ملاقات کریں۔"

نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: "جو مائیں ان مراکز میں مقیم ہیں، وہ ہمیشہ اپنے پیاروں سے ملاقات کی منتظر رہتی ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا: "ماؤں کا معاشرے پر بڑا حق ہے اور وہ بڑھاپے میں زیادہ توجہ کی حقدار ہیں، معاشرے کو ماں کے مقام و عظمت کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔"

حجت الاسلام والمسلمین شعبانی نے متعلقہ مراکز کے مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "حکام کو چاہیے کہ ان مراکز کے مسائل کو مدنظر رکھیں اور ان کے حل کے لیے کوشش کریں۔ ہم حکام سے ان مسائل کے حل کا مطالبہ کرتے ہیں۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha